اسلام آباد( عاطف شیرازی) پاکستان میں انفلوئنزا H3N2 پھیلنے لگا، بچاؤ اور کنٹرول کے لیےقومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) اسلام آبادنے ایڈوائزری جاری کر دی ۔ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ / 2025–26 کے سیزن میں انفلوئنزا A(H3N2) سب کلاڈ K عالمی سطح پر سامنے آیا ہے، اگست 2025ء سے مختلف عالمی خطوں میں H3N2 کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جنوبی ایشیا میں مئی تا نومبر 2025ء انفلوئنزا کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور 66 فیصد کیسز H3N2 کے رپورٹ ہوئے،رپورٹ میں کہا گیا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی H3N2 کے نمایاں کیسز رپورٹ ہوئے ، پاکستان میں پاکستان میں آئی ایل آئی اور SARI کیسز میں اضافہ ہوا، 3 لاکھ 40 ہزار 856 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے،پاکستان میں ٹیسٹ کیے گئے نمونوں میں 12 فیصد H3N2 مثبت پائے گئے، بزرگ، حاملہ خواتین، بچے اور دائمی امراض کے مریض زیادہ خطرے میں، انفلوئنزا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن مؤثر ترین ذریعہ ہے۔
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی امریکا ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر رضامند؟ متضاد دعوے،ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا واشنگٹن اثاثے...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر...
لاہورلاہورہائیکورٹ کے جسٹس ملک جاوید اقبال وینس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بیرون ملک جانے والے مسافر...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی اسرائیل سے مذاکرات ، حزب اللہ کی مخالفت،صہیونی حملوں میں 10افرادشہیدہوگئے۔ اسرائیل لبنان بات چیت پر...