اسلام آباد( قاسم عباسی )گیلپ پاکستان کے ایک نئے قومی سروے کے مطابق، ملک میں ای سگریٹ یا ویپنگ ڈیوائسز استعمال کرنے والوں کی تعداد کا تخمینہ 12 لاکھ سے زائد لگایا گیا ہے—حالانکہ عوام میں ان مصنوعات کے بارے میں آگاہی اب بھی نسبتاً کم ہے۔اس مطالعے میں ویپنگ اور چبانے والے تمباکو کی مصنوعات کے بارے میں عوامی آگاہی، تاثرات اور خدشات کا بجائزہ لیا گیا۔ نتائج کے مطابق پاکستان میں 17 فیصد بالغ افراد نے الیکٹرانک سگریٹ یا ویپنگ کے بارے میں سنا ہے۔چبانے والے تمباکو (جیسے زردہ، اسنَس اور نکوٹین پاوچز) کے بارے میں آگاہی 20 فیصد رہی، جبکہ شہری اور خوشحال طبقے میں یہ واقفیت نمایاں طور پر زیادہ پائی گئی۔گیلپ کے مطابق اگرچہ مجموعی طور پر آگاہی محدود ہے، لیکن صارفین کی اندازاً تعداد ظاہر کرتی ہے کہ ویپنگ پاکستان میں ایک چھوٹا مگر تیزی سے بڑھتا ہوا رجحان ہے—خاص طور پر اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ یہ مصنوعات حال ہی میں ملک میں متعارف ہوئی ہیں۔
اسلام آ باد 21 پروازوں کے ذریعے 5 ہزار 250 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 4،...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ناخواندگی ،...
راولپنڈی پنجاب حکومت نے 37ہزار765اسامیاں ختم کرنے کی منظوری دیدی ، انفارمیشن اینڈ کلچر 137 ، زراعت 5199 ، جنگلات 753...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے 23 اپریل کو منائے جانے والے عالمی یومِ کتاب کے موقع پر کہا گیا ہے کہ یہ دن...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہاہےکہ ملک کو درپیش قومی و معاشی مسائل کا پائیدار حل...
اسلام آباد اسلام آباد میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب کے دوران سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت میں...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 19کے افسرعبدالحمید ابڑو کا ڈائر یکٹوریٹ آف لاء کراچی سے...
اسلام آ باد پاکستان پوسٹ آفس نے عارضی تعطل کے بعد 17ملکوں کیلئے انٹر نیشنل میل سروس بحال کردی ۔مشرق وسطی...