حکومت تمام سیاسی جماعتوں کا وفد سری لنکا بھیجے، پرویز خٹک جو لاجک بیان کر رہے ہیں اس کے بعد تو عدالتیں بند اور پولیس کو ختم کر دینا چاہیے ،چودھری منظور احمد

07 دسمبر ، 2021

اوکاڑہ (نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور احمد نے کہا ہے جس روز پریانتھا کمارا کو بہیمانہ طریقے سے سیالکوٹ میں قتل کیا گیا اس روز بھی سری لنکا نے بصارت سے محروم28پاکستانیوں کے لئے آنکھیں عطیہ کی تھیں۔ ”جنگ“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت اگر تمام سیاسی جماعتوں کا وفد سری لنکا بھیجے تو یہ اچھا اقدام ہوگا۔