سعودی عرب، پہلی 'بین الاقوامی فلسفہ کانفرنس کا آغاز کل سے ہوگا

07 دسمبر ، 2021

ریاض (شاہدنعیم) سعودی دارالحکومت میں "ریاض بین الاقوامی فلسفہ کانفرنس" کا آغاز کل سے ہوگا ، یہ مملکت میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے۔ کانفرنس کا انعقاد Literature, Publishing and Translation Commission کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس میں دنیا بھر سے دانش وروں اور اداروں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے، کانفرنس کا مقصد فلسفے کے شعبے کے ماہرین کے درمیان تجربات، پس منظر اور اکیڈمک اور پرفیشنل تعاون کو فروغ دینا ہے۔ریاض شہر میں ہونے والی کانفرنس سرکاری اور نجی سیکٹروں کے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تزویراتی شراکت داری قائم کرنے کی کاوش ہے۔ رواں ماہ 8 سے 10 دسمبر کے دوران میں ہونے والی کانفرنس کو "افکار کا میلہ" کا عنوان دیا گیا ہے۔کانفرنس میں ٹکنالوجی ایپلی کیشنوں کا زور حرکت بھی زیر بحث آئے گا۔