ناگالینڈ قتل، بھارتی وزراء اعلیٰ کا فوجی اختیارات واپس لینے کا مطالبہ

07 دسمبر ، 2021

مون ڈسٹرکٹ ، انڈیا (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست ناگا لینڈ میں انڈین فوج کے ہاتھوں 15شہریوں کے قتل کے بعد دوبھارتی ریاستوں ناگالینڈ اور قریبی واقع میگھالہ کے وزراء اعلیٰ نے ایفپسا کا قانون منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، بھارتی وزراء اعلیٰ نے فوج کو حاصل خصوصی اختیارات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے،ناگالینڈ میں ہزاروں مظاہرین نے کرفیو توڑتے ہوئے اتوار کے روز فورسز کی فائرنگ سے ہلاک 14افراد کی آخری رسومات میں شرکت کی ، ہزاروں افراد نے کرفیو اور انٹرنیٹ کی بندش کے باوجود میتوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیااور آخری رسومات میں شرکت کی ، ناگالینڈ کی ریاستی پولیس نے شہریوں کے قتل پر فوج کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس نے فوجی یونٹ پر ارادتا قتل کا الزام لگایا ہے۔