حریت رہنما انجینئر فاروق احمد حرکت قلب بند ہونے سے سوپور میں انتقال کر گئے

07 دسمبر ، 2021

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سینئر حریت رہنما انجینئر فاروق احمد خان سوپور میں انتقال کر گئے۔ حریت رہنمائوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجینئر فاروق عظیم انسان تھے جو زندگی بھر وطن کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔