ناسا کی سینئر خلانورد سنیتا ولیمز 27سالہ شاندار کیریئر کے بعد ریٹائرڈ

22 جنوری ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) ناسا کی سینئر خلانورد سنیتا ولیمز 27 سالہ شاندار کیریئر کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ انہوں نے بھارت کا دورہ گھر واپسی قرار دیا، گفتگو میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر گزارے وقت کے قیمتی تجربات شیئر کیے۔ انڈین میڈیا کے مطابق امریکی ناسا کی سینئر خلانورد سنیتا ولیمز نے 27 سالہ شاندار کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ اختیار کر لی ہے۔ نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بھارت کے دورے کو ʼگھر واپسیʼ قرار دیا، کیونکہ ان کے والد کا تعلق بھارت سے تھا۔ انٹرایکٹو سیشن میں ولیمز نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر گزارے گئے وقت کے دوران زندگی کے قیمتی اسباق شیئر کیے اور کہا، "ہر شخص جسے میں جانتی ہوں وہاں موجود ہے۔ ہر جانور، ہر پودا، سب کچھ وہاں ہے اور ہم سب اس ایک ہی سیارے پر ہیں۔" تین مشنز مکمل کرنے اور متعدد انسانی اسپیس فلائٹ ریکارڈ قائم کرنے والی ولیمز نے بتایا کہ زمین کو مدار سے دیکھنے کا تجربہ عالمی اختلافات کے بارے میں نظر کو بدل دیتا ہے۔ اس دوران انہوں نے انتقال کر جانیوالی خلانورد کلپنا چاولہ کے خاندان سے بھی ملاقات کی۔ یہ پروگرام ان کی خلائی تحقیق میں تاریخی شراکت اور انسانیت کے مشترکہ گھر کے بارے میں ان کے خیالات کو اجاگر کرتا ہے۔