آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنساسپیکر سندھ اسمبلی کو جیل بھیج دیا گیا میں بھاگا نہ روپوش ہوا، سراج درانی

07 دسمبر ، 2021

کراچی (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میںاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پیر کو احتساب عدالت میں نیب حکام نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو پیش کیا۔ عدالت نے جیل حکام کو آئندہ سماعت پر آغا سراج درانی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔غیر رسمی گفتگو میں آغا سراج درانی نے کہا کہ میں بھاگا نہ ہی روپوش ہوا۔ میں سپریم کورٹ ریلیف لینے گیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پر سرنڈر کیا۔