کراچی (نیوز ڈیسک)کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو سید مونس عبداللہ علوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ ذرائع کے مطابق مونس علوی کے الیکٹرک کی سابقہ ملازمہ کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کے سبب کئی ماہ سے ذہنی دباو کا شکار تھے اور بلآخر انہوں نے کے الیکٹرک کے چیئرمین کواستعفیٰ پیش کردیا ہے۔مونس علوی سن دوہزار آٹھ میں کے الیکٹرک سے وابستہ ہوئے تھے۔ اس دوران وہ چیف فنانشل افیسر، کمپنی سیکریٹری اور ہیڈ آف ٹریژری بھی رہے۔ سن دوہزار اٹھارہ میں انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا گیا تھا۔کے الیکٹرک کے مطابق تیس سال کا تجربہ رکھنے والے مونس علوی نے گلوبل ایوارڈ یافتہ روشنی باجی پروگرام سمیت کئی اہم انیشیٹیو لئے۔ وہ میڈیا میں بھی کمپنی کا چہرہ تصور کئے جاتے تھے۔تاہم کے الیکٹرک ہی کی سابق چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن افسر مہرین عزیز خان نے پچھلے سال الزام عائد کیا تھا کہ مونس علوی نے انہیں ہراساں کیا، دھمکیاں دیں اور ذہنی دباو کا شکار کیا۔خاتون نے مونس علوی کیخلاف محتسب اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق کو درخواست کی تھی جس پر صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سےہٹانے اور ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم سنایا تھا۔مونس علوی یہ الزامات تسلیم کرنے سے انکار کرتے رہے ہیں اور انہوں نے محتسب اعلی کے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔معاملہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری تک پہنچا تھا جنہوں نے اپنے طور پر تحقیقات کے بعد مونس علوی کیخلاف 31 جولائی سن 2025 کو جاری صوبائی محتسب کا فیصلہ منگل کو کالعدم قرار دیدیا تھا۔گورنر سندھ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ صوبائی محتسب نے شواہد نظرانداز کئے ہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مونس علوی پر الزام عائد کرنیوالی خاتون کو پیش ہونے کا کہا تھا جس پر وہ گورنر ہاوس آنے سے گریز کرتی رہی تھی۔جب آخری بار خاتون کو آگاہ کیا گیا کہ اگر وہ نہ آئیں تو مونس علوی کے حق میں فیصلہ سنا دیا جائے گا تووہ پیش ہوئیں مگر ہراسانی سے متعلق الزامات کے دفاع میں کوئی بھی شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔گورنرسندھ کی جانب سے صوبائی محتسب کا فیصلہ کالعدم کئے جانے سے مونس علوی ذہنی دباو سے کسی حد تک نکل آئے تھے مگر ذرائع کا دعوی ہے کہ انہوں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ کے الیکٹرک میں اس عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔ ذرائع نے دعوی کیا کہ مونس علوی اپنا عہدہ کے الیکٹرک کے چیئرمین کو دے کر عمرے پر چل گئے ہیں۔
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...