میلسی،دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر اور سامان جل کر راکھ

16 فروری ، 2026

میلسی (نامہ نگار) دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ میلسی کے سرکلر روڈ کے قریب گلزار حسین انصاری نے فرنیچر کی دکان بنائی ہوئی ہے، علی الصباح اس کی دکان میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا اور دکان کی چھت کا گاڈر بھی پگھل گیا، ریسکیو 1122نے آگ پر قابو پایا جس کی  وجہ سے ارد گرد کی دکانیں محفوظ رہیں، تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔