خانیوال (نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب اور سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو کے ویژن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ڈاکٹر عامر رسول کی ہدایات پر محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ضلع خانیوال کے زیر اہتمام کاشتکاروں کے لیے کپاس کی گلابی سنڈی کے غیر موسمی تدارک کے حوالے سے آگہی سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ملتان ڈویژن ڈاکٹر رمضان عاصی، ڈاکٹر محمد یاسر (ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ضلع خانیوال) اور ڈاکٹر سید فیصل احمد (ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر، ملتان)جب کہ رائو خرم شہزاد (اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ تحصیل خانیوال) نے خطاب کیا۔ڈاکٹر رمضان عاصی نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ کپاس کی چھڑیوں کے ڈھیروں کو وقفے وقفے سے الٹ پلٹ اور عمودی حالت میں رکھا جائے تاکہ گلابی سنڈی کی افزائش روکی جا سکے، جبکہ باقی ماندہ کچرا تلف کیا جائے۔ ڈاکٹر محمد یاسر نے کپاس کو ملکی معیشت کی اہم فصل قرار دیتے ہوئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کی تلقین کی۔ رائو خرم شہزاد نے کپاس کی اگیتی کاشت کے فوائد سے آگاہ کیا۔سیمینار کے اختتام پر کاشتکار برادری کی موجودگی میں عملی مظاہرے کے طور پر کپاس کی چھڑیوں کے ڈھیروں کو الٹ پلٹ کر دکھایا گیا، تاکہ گلابی سنڈی کے غیر موسمی تدارک کے طریقہ کار سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔
ملتان پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے...
کبیر والا مبینہ پولیس مقابلے میں ایک منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار، تفصیلات کے مطابق کبیروالا میں سی سی ڈی...
ملتان ضلع ملتان کی 57 یونین کونسلز میں 18 مئی سے شروع ہونے والی تین روزہ خصوصی پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی...
ملتان مخدوم رشید پولیس نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔...
لودھراں لودھراں میں حکومت پنجاب کی طرف سے ہیلتھ اصلاحات پر عملدرآمد بارے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت...
ملتان تعلیمی اداروں اور شاپنگ سینٹرز کے سامنے ٹریفک مینجمنٹ کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ملتان کا ٹریفک ہیلپ...
ملتان خاتون سے نوسرباز نقدی اور سونے کی بالیاں لے اڑے۔ اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔ دولت گیٹ پولیس...
میاں چنوں تھانہ صدر پولیس کی کارروائی،ایک منشیات فروش گرفتار، 3کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج، تفصیلات...