دھنوٹ پولیس کی ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی،مرد وخواتین گرفتار

16 فروری ، 2026

دھنوٹ(نامہ نگار) تھانہ دھنوٹ پولیس کی ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی، دھنوٹ الائچی والا اور وساوے والا واہی نو شادی تقریبات میں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی اور فحش گانوں پر  رقص پرکارروائی،ایس ایچ او سلیم شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت ریڈ کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا اور ملزمان مرد اور عورتوں کو موقع پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔