بستی ملوک، ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت مفت ادویہ کی فراہمی متاثر،صورتحال تشویشناک

16 فروری ، 2026

بستی ملوک( نامہ نگار)مرسی کور کے زیر اہتمام جاری ٹی بی کنٹرول پروگرام میں مفت ادویہ کی فراہمی متاثر ہونے لگی، بستی ملوک اور نواحی علاقوں میں گزشتہ دو ماہ سے ٹی بی کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے کے باعث تشویشناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے،مریضوں اور ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ٹی بی ایک خطرناک مگر قابل علاج بیماری ہے  اور  ادویہ کی مسلسل عدم دستیابی سے مریضوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو رہے ہیں جبکہ بیماری کے مزید پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔متاثرہ مریضوں نے مرسی کور اور محکمہ صحت کے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی بی پروگرام کے تحت مفت ادویات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔