کوٹ ادو ، رمضان نگہبان پیکیج کی گھر گھر تقسیم جاری

16 فروری ، 2026

کوٹ ادو (نامہ نگار)  رمضان پیکج کی گھر گھر تقسیم جاری، تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے۔ بلال سلیم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ مستحق خاندانوں تک پیکج کارڈز کی بروقت اور شفاف فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔اس سلسلے میں محمد اسد علی خود مختلف علاقوں کا دورہ کر کے گھر گھر پیکج کارڈز کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارڈز براہِ راست گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں اور شہریوں کو کسی دفتر یا مرکز پر آنے کی ضرورت نہیں۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق خاندانوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔