مظفر گڑھ، نیٹ میٹرنگ پالیسی اور پیرا فورس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی

16 فروری ، 2026

مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ )ضلعی و مرکزی انجمن تاجران مظفرگڑھ کے زیر اہتمام نیٹ میٹرنگ پالیسی اور پیرا فورس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت میاں شان شیخ صدر انجمن تاجران ملتان روڈ ،شیخ عامر سلیم جنرل سیکرٹری انجمن تاجران جنوبی پنجاب ،ملک جاوید اختر سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران مظفرگڑھ  اور دیگر نے کی ، اس موقع پر  سیکڑوں تاجروں نے احتجاج ریکارڈ کرایا، احتجاجی ریلی سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ  حکومت ہوش کے ناخن لے،  مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے کاروبار شدید متاثر ہیں، حکومت کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی اور نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ردوبدل اور کم قیمت میں بجلی خرید کر زیادہ ریٹ میں بیچنے کی شدید مذمت کرتے ہیں  جب کہ پیرا فورس کی ناجائز کارروائیوں سے تاجربرادری شدید پریشان ہے۔