جہانیاں ( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیاسی قیادت اور ضلعی انتظامیہ ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے جب کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں نگہبان رمضان پیکیج، لا اینڈ آرڈر اور ڈویلپمنٹ پیکیج کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کی صدارت چئیرمین و ایم این اے چوہدری افتخار نذیر نے ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کے ہمراہ کی، جس میں ایم این اے محمد خان ڈاہا، ایم پی اے چوہدری ضیاء الرحمٰن، ڈی پی او اسماعیل کھاڑک اور دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں چیئرمین چوہدری افتخار نذیر کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور پنجاب سٹیج پروگرام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، اس موقع پر چوہدری افتخار نذیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں تعمیر و ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے اور نگہبان رمضان کارڈ و دسترخوان حکومت پنجاب کے عوام دوست اقدامات ہیں، منصوبوں کیلئے دستیاب فنڈز کو موثر انداز میں استعمال کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں بیوٹیفکیشن کے کاموں پر خصوصی فوکس ہے جبکہ ماہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔
چوک سرور شہید گشت پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ,تفصیل کے مطابق تھانہ...
ملتان پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کبیروالا، فرید کوٹ جہانیاں بائی پاس اور وجھیانوالا میں کارروائیاں، فوڈ سیفٹی...
ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے ، ان کا انتخاب گزشتہ روز مجلس وحدت...
ملتان جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے امیر مفتی عامر محمود کی اہلیہ وفات پاگئیں ان کی نماز جنازہ پشاور میں ادا...
ملتان کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ انتظامات بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں...
ملتانسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پنجاب نرسنگ اینڈ ہیلتھ ورک فورس ریفارم...
ملتان ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا کہ ادارے کی ریکوری اہداف کے لیئے تمام وسائل بروئے کار...
ملتان پولیس نے ٹریفک حادثہ میں دو افراد کے جاں بحق اور ایک زخمی ہونے کے الزام میں کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ...