100لفظوں کی کہانی

اداریہ
16 فروری ، 2026
سڑکیں……مبشر علی زیدی
کراچی میں سب سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں۔
نہ جانے نئی سڑکیں کب بنیں گی۔
شاید حکومت کے پاس سڑکیں بنانے کا بجٹ ہی نہیں۔
میں نے مایوسی کا اظہار کیا۔
اب کراچی میں مہنگی سڑکیں بنانے کی ضرورت نہیں،
ڈوڈو نے عجیب کہی۔
میں نے اسے غور سے دیکھا کہ کہیں اس کا دماغ تو نہیں چل گیا۔
اسے مسکراتا دیکھ کر پوچھا، ضرورت کیوں نہیں؟
ڈوڈو نے کہا،
دبئی میں زیر زمین ٹرانسپورٹ سسٹم بنایا جارہا ہے۔
پھر انھیں سڑکوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔
ہم کم قیمت پر وہ سڑکیں خرید کر کراچی میں بچھا دیں گے۔