لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس اصلاحات کیلئے تین ماہ کی ٹائم لائن مقرر کردی ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پولیس کو ہر شہر ی کو سر کہہ کر پکارنے کا حکم دیا ہے-ہر تھانے کے باہر پولیس سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے پینک بٹن نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا-”مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹر فار آٹزم“ کا دورہ، مختلف حصوں کا معائنہ،دو ٹریفک حادثات میں 15قیمتی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں پولیس اصلاحات کا جائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پولیس اصلاحات کا جامع پلان طلب کرلیاہے۔ہر تھانے کے 10اہلکاروں پر باڈی کیم نصب کرنے اور انویسٹی گیشن کی ویڈیو اورآڈیو ریکاڈنگ کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے باڈی کیم کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی-پولیس سے متعلق چھوٹی چھوٹی شکایات دو تین گھنٹے کے اندر حل کر کے ازالے کا حکم دیا ہے-پنجاب بھر میں 14ہزار باڈی کیم اور700پینک بٹن لگائے جائیں گے-پنجاب میں ایف آئی آرکے اندراج کے لئے آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا-کاغذات اورشناختی کارڈ کی گمشدگی کی ایف آئی آر آن لائن درج کرانے کا سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آئی جی اوردیگر پولیس افسروں کو خود فون کر کے عوامی فیڈ بیک لینے کا حکم دے دیاہے-لاہور سمیت پنجاب میں ٹریفک کو لین میں چلنے کا پابند بنانے اور ضلعی انتظامیہ،سی اینڈ ڈبلیو اورٹیپا کو لین مارکنگ کی ہدایت کی ہے-لوگوں کو سڑک عبور کرنے کے طریقے کار سے آگاہی کا حکم دیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریفک پولیس ون ایپ اورسیف سٹی مانیٹرنگ ایپ کا بھی آغاز کیا -بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایف آئی آر کے اندرا ج کیلئے پولیس پانچ سوال کر سکے گی۔پنجاب کے کرائم میں مجموعی طورپر 48فیصد اوربڑے جرائم میں 80فیصد تک کمی نوٹ کی گئی۔8منٹ میں رسپانس ٹائم دینے سے منفی فیڈ بیک کم ہوا۔ساہیوال اورگجرات جیسے شہروں میں بڑے جرائم کی کال نہ ہونے کے برابرہے۔پراپرٹی کے جھگڑے کم ہونے سے کرائم میں کمی آئی۔پنجاب میں ہر سال ایک کروڑ 68لاکھ لوگ تھانوں کا وزٹ کرتے ہیں۔ 68فیصد لوگ پولیس خدمت مرکز کی سروسز کے لئے آتے ہیں۔
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
کراچی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ تنازعہ ختم ہوسکے۔ ماہر...
اسلام آباد سفارت کاری کی دنیا میں بڑی کامیابیاں عام طور پر مہینوں، اور بعض اوقات برسوں میں حاصل ہوتی ہیں،...
اسلام آ باد پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز ہفتہ کے روز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155عازمین کا...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...