اسلام آباد (قاسم عباسی) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کے جاری دورہ آسٹریلیا کے دوران مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی باضابطہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ یہ حکم روزنامہ دی نیوز کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو جاری کردہ فنڈز کے استعمال میں تضادات کی نشاندہی کی گئی تھی۔ وفاقی کابینہ کے ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ یہ ایکشن ان تفصیلات کے سامنے آنے کے بعد لیا گیا جن کے مطابق ٹیم کی رہائش اور یومیہ الاؤنسز کے لیے پیشگی ادائیگیاں جاری کی گئی تھیں، مگر بعد ازاں یہ الزامات سامنے آئے کہ ٹیم کو وہ سہولیات فراہم نہیں کی گئیں جن کے لیے فنڈز باضابطہ طور پر طلب اور جاری کیے گئے تھے۔ کابینہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ حقائق جاننے، ذمہ داری کا تعین کرنے اور مناسب کارروائی کی سفارش کے لیے ایک شفاف انکوائری کریں۔ اگر مالی بدانتظامی یا انتظامی غفلت ثابت ہوتی ہے، تو اس کی بنیاد پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیراعظم کی اس ہدایت نے معاملے کی سنگینی میں مزید اضافہ کر دیا ہے، اور اب وفاقی حکام مالی شفافیت کو یقینی بنانے اور قومی کھیلوں کے اداروں کے انتظام و انصرام (گورننس) پر اعتماد بحال کرنے کے لیے اس پورے واقعے کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
کراچی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ تنازعہ ختم ہوسکے۔ ماہر...
اسلام آباد سفارت کاری کی دنیا میں بڑی کامیابیاں عام طور پر مہینوں، اور بعض اوقات برسوں میں حاصل ہوتی ہیں،...
اسلام آ باد پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز ہفتہ کے روز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155عازمین کا...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...