اسلام آ باد ( نیو ز ر پورٹر)وفاقی حکومت نے قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو باقاعدہ اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کسی بھی سرکاری بل کو پارلیمان میں پیش کرنے سے پہلے پیپلزپارٹی سے پیشگی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد کی جانب سے وزارت قانون و انصاف کو باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی منظوری کے بغیر کوئی بھی بل پارلیمان میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایوان صدر سے بعض بلز کی واپسی کے بعد کیا گیا، جس کے بعد حکومت نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ بہتر رابطہ کاری کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی مقصد کے لیے پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے، جو مجوزہ قانون سازی پر مشاورت کرے گی۔
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
کراچی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ تنازعہ ختم ہوسکے۔ ماہر...
اسلام آباد سفارت کاری کی دنیا میں بڑی کامیابیاں عام طور پر مہینوں، اور بعض اوقات برسوں میں حاصل ہوتی ہیں،...
اسلام آ باد پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز ہفتہ کے روز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155عازمین کا...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...