سرمایہ دبئی جارہا ہے، بھاری ٹیکسز کم کیے جائیں، گوہر اعجاز

16 فروری ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ موجودہ ٹیکسوں کی شرح پر کاروبار چلانا دشوار ہو گیا،سرمایہ دبئی جارہا ہے، ملکی معیشت چلانے کیلئے بھاری ٹیکسزکم کئے جائیں۔ لاہور سے جاری بیان میں گوہر اعجازنے وزیر اعظم سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس کم کرنے،تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے اور سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کامطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلاس ، سیمنٹ اور ٹائلز کی آدھی انڈسٹری بند پڑی ہے ، پاکستان میں ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی ہے ، 500 ارب ڈالرز کی ہاؤسنگ انڈسٹری موجود ہے، پراپرٹی کی خریدوفروخت پر ٹیکسز ختم کیے جائیں۔