وزیراعظم کے سانحہ ترلائی کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کی بحالی کیلئے امدادی پیکیج پر عملدرآمد کا آغاز

16 فروری ، 2026

اسلام آباد( نیو زر پورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے سانحہ ترلائی کلاں کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی بحالی کیلئےاعلان کردہ امدادی پیکیج پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان علی نقوی نے اسسٹنٹ کمشنر یاسر نذیر کے ہمراہ اتوار کو سانحہ ترلائی کے شہداء کے گھر جاکرلواحقین میں پچاس ،پچاس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران تمام شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کرنے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔