اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت نے آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی نجکاری کی کوششیں تیز کردیں، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے نیا فریم ورک، نیپرا کا کردار صرف نگرانی تک محدود ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کی تقسیم کار تین بڑی کمپنیوں (ڈسکوز)یعنی اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی نجکاری کی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔ حکام پرامید ہیں کہ ان کمپنیوں کے حصص کی فروخت کا عمل رواں کیلنڈر سال کی دوسری ششماہی میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اعلیٰ ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا کہ نجکاری کمیشن اس وقت ان تینوں اداروں کے مالیاتی ڈھانچے پر کام کر رہا ہے، جس کے ساتھ ساتھ اہم ریگولیٹری ترامیم بھی کی جا رہی ہیں تاکہ نجکاری کے عمل کو سہل اور ہموار بنایا جا سکے۔ تنظیم نو کے اس عمل کا ایک مرکزی پہلو شعبے کے ریگولیٹر’’نیپرا‘‘ کے کردار کی ازسرنو تعیین ہے، جس میں خاص طور پر اس کے صوابدیدی اختیارات کو محدود کرنا شامل ہے، تاہم اس کی نگرانی اور ریگولیٹری ذمہ داری کو برقرار رکھا جائے گا۔ حکام کے مطابق، مجوزہ ڈھانچے کا مقصد ریگولیٹری نگرانی پر سمجھوتہ کیے بغیر ان اثاثوں کو سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بنانا ہے۔ نئے ماڈل کے تحت، نجکاری شدہ ڈسکوز کو روایتی انداز میں اپنے اثاثوں پر منافع کلیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے بجائے، وہ منظور شدہ سرمایہ کاری کے منصوبوں اور کارکردگی پر مبنی انڈیکیٹرز کی بنیاد پر منافع کمائیں گے۔ ان انڈیکیٹرز میں بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نقصانات میں کمی اور بجلی کے بلوں کی وصولی میں بہتری شامل ہے۔
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
کراچی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ تنازعہ ختم ہوسکے۔ ماہر...
اسلام آباد سفارت کاری کی دنیا میں بڑی کامیابیاں عام طور پر مہینوں، اور بعض اوقات برسوں میں حاصل ہوتی ہیں،...
اسلام آ باد پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز ہفتہ کے روز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155عازمین کا...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...