پولیس بیورو کریسی کیلئے اہم خبر،کیپٹن (ر) لیاقت علی آئی جی پو لیس آزاد کشمیر تعینات

16 فروری ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پولیس بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر حکومت رانا عبد الجبار کو تبدیل کردیا ہے۔انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کیپٹن (ر) لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا نیاآئی جی تعینات کر دیا گیا۔ ان کی تقرری سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت ی گئی ہے۔پولیس سروس کےگریڈ 20 کے افسر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔