اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ سرکاری اراضی پر ملکیت کا دعوی صرف میوٹیشن کے اندراج یا جرح کے دوران کسی دستاویز کے ذکر سے ثابت نہیں ہوتا، بلکہ دعویٰ کرنیوالے پر لازم ہے کہ وہ بنیادی الاٹمنٹ ریکارڈ کو قانون کے مطابق ثابت کرے۔ عدالت نے واضح کیا کہ عوامی زمین کو ناقص شہادت یا ماتحت اہلکاروں کی کوتاہی کی بنیاد پر نجی ملکیت میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔تفصیلی تحریری فیصلہ جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس میاں گل اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سی پی ایل اے نمبر 1600-ایل/2014 کی سماعت کے بعد جاری کیا۔مقدمہ ضلع بھکر کی 66 کنال 9 مرلہ اراضی سے متعلق تھا جو چک نمبر 61 ٹی ڈی اے، تحصیل و ضلع بھکر میں واقع ہے۔ درخواست گزاروں (حکومت پنجاب بذریعہ ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو/کلکٹر بھکر و دیگر) کا موقف تھا کہ مذکورہ زمین تھل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے) کی ملکیت تھی اور سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسکی الاٹمنٹ قانونی طور پر ممکن نہیں تھی۔ موقف اختیار کیا گیا کہ متعلقہ ریونیو حکام، بشمول ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) سرگودھا اور چیف سیٹلمنٹ کمشنر لاہور کے احکامات کے تحت زمین حکومت کے نام بحال کی جا چکی تھی۔
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
کراچی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ تنازعہ ختم ہوسکے۔ ماہر...
اسلام آباد سفارت کاری کی دنیا میں بڑی کامیابیاں عام طور پر مہینوں، اور بعض اوقات برسوں میں حاصل ہوتی ہیں،...
اسلام آ باد پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز ہفتہ کے روز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155عازمین کا...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...