کراچی (اسٹاف رپورٹر/نیوز ایجنسی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ پا کستان صوبہ سندھ نے بنایا ، اگر سندھ توڑنا چاہتے ہیں تو آپ پاکستان سے مخلص نہیں، بوری بند لاشیں دینے والوں کو کراچی سے کھلواڑ کا اختیار نہیں ملے گا۔ صوبہ بنانے کی بات کرنے والوں سے کہتا ہوں چپ کرکے بیٹھ جاؤ سندھ متحد رہے گا، گلی میں گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعظم کا کام نہیں، وفاق ہمیں پیسے دے ہم بلدیاتی اداروں کے ذریعے کام کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی کے علاقے ملیر میں لانڈھی بھینس کالونی،ایکسپورٹ پروسسنگ زون اور دیگر علاقوں کو ملانے کے لئے ریلوے لائن پر خالدبن ولید فلائی اوورکا افتتاح کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کل بھی کچھ لوگوں نے صوبہ بنانے کی بات کی ہے، انہیں کہتاہوں چپ کرکے بیٹھ جاؤ سندھ متحد رہے گاپا کستان سندھ صوبے نے بنایا تھا اور اگر آپ سندھ کو توڑنا چاہتے ہیں تو اس کا مطلب آپ پاکستان سے مخلص نہیں ہیں جو وفاقی حکومت کی کمپنیاں کراچی شہر کے کام کر ر ہی ہیں میں وفاقی حکومت سے اس پر احتجاج کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ یہ پیسے ٹائونز کو دیں تاکہ وہ کام کریں ۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آج کل کچھ لوگ کراچی کوصوبہ بنانے کی بات کر رہے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ اسمبلی کی اکثریت کے بغیر ممکن نہیں کراچی کے عوام سندھ صوبے سے بہت محبت کرتے ہیں ۔
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
کراچی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ تنازعہ ختم ہوسکے۔ ماہر...
اسلام آباد سفارت کاری کی دنیا میں بڑی کامیابیاں عام طور پر مہینوں، اور بعض اوقات برسوں میں حاصل ہوتی ہیں،...
اسلام آ باد پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز ہفتہ کے روز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155عازمین کا...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...