کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی مغربی کنارے کی اراضی کو ریاستی ملکیت رجسٹر کرنے اور نئے ہوائی اڈوں کی منظوری، اقدام 1967 میں قبضے کے بعد پہلی مرتبہ کیا جا رہا ہے، مغربی کنارے کے بڑے رقبے کو سرکاری زمین قرار دیا جائیگا۔ نئے ہوائی اڈے زیکلگ اور راموت ڈیوڈ میں ہوں گے، نیتن یاہو کا کہنا ہے اڈے سیاحت و فضائی سفر کی ضرورت پوری کرینگے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کی وسیع اراضی کو ریاستی ملکیت کے طور پر رجسٹر کرنے کی تجویز منظور کرلی. یہ اقدام 1967 میں اسرائیلی قبضے کے بعد پہلی مرتبہ کیا جا رہا ہے. منظور شدہ تجویز کے تحت مغربی کنارے (West Bank) کے بڑے رقبے کو سرکاری زمین قرار دیا جائے گا. تجویز انتہا پسند دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ بیزلل سموٹررچ Smotrich نے پیش کی. اس تجویز کی حمایت وزیر انصاف Yariv Levin نے بھی کی وزیر دفاع Israel Katz بھی اس تجویز کے محرکین میں شامل تھے. زیادہ تر فلسطینی اراضی باضابطہ طور پر رجسٹرڈ نہیں. اسرائیل کی کابینہ نے غزہ کی سرحد کے قریب ایک نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ شمال میں لبنان کی سرحد کے قریب ایک اور ہوائی اڈے کا منصوبہ زیر غور ہے۔
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
کراچی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ تنازعہ ختم ہوسکے۔ ماہر...
اسلام آباد سفارت کاری کی دنیا میں بڑی کامیابیاں عام طور پر مہینوں، اور بعض اوقات برسوں میں حاصل ہوتی ہیں،...
اسلام آ باد پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز ہفتہ کے روز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155عازمین کا...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...