اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور اور چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سرداریوسف نے کہا ہے کہ صدر،وزیر اعظم سمیت قومی قیادت صوبہ ہزارہ کی حمایت کر چکی ہے،چھوٹے صوبوں کے قیام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل اور وسائل بھی کم خرچ ہونگے،وقت کی ضرورت ہے کہ ہزارہ کو فی الفور صوبہ بنایا جائے، آئین عوام کی سہولت کیلئے ہوتا ہے، وقت اور حالات کےمطابق اس میں ترامیم کی جا سکتی ہیں،میں وزیراعظم شہباز شریف سے اس حوالے سے بات کر چکا ہوں، انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ اس حوالے سے وہ جلد اجلاس منعقد کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے داود چورنگی کراچی میں صوبہ ہزارہ تحریک کراچی کے زیر اہتمام صوبہ ہزارہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر سجاد قمر، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید جنید قاسم،سابق ایم پی اے مظہر علی قاسم، نعیم اشرف درانی، سجاد سواتی، پیپلز پارٹی ہزارہ کے صدر ملک فاروق اعوان، مفتی فیروز الدین ہزاروی، سردار محمد نذیر، اعجاز خورشید ہزاروی، مفتی جمیل الرحمن فاروقی، مولانا عطاء الرحمن کوہستانی، خورشید علی ہزاروی، وسیم گھکر، ارشد گجر، ماسٹر منیر،چوہدری نذیر سمیت رہنماؤں نے خطاب کیا۔ سرداریوسف نے کہا کہ ہم سولہ سال سے ہزارہ صوبہ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہزارہ صوبہ کا مطالبہ نسلی یا لسانی نہیں بلکہ انتظامی طور پر ہے ۔
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
کراچی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ تنازعہ ختم ہوسکے۔ ماہر...
اسلام آباد سفارت کاری کی دنیا میں بڑی کامیابیاں عام طور پر مہینوں، اور بعض اوقات برسوں میں حاصل ہوتی ہیں،...
اسلام آ باد پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز ہفتہ کے روز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155عازمین کا...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...