اسلام آباد (مہتاب حیدر) پروفیسر اسٹیفن کا کہنا ہے کہپاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک اور بیل آؤٹ لینا پڑے گا ، لمز اور اے بی سی کے زیر اہتمام بجٹ ترجیحات پر اہم نشست میں ماہرین نے حکومت کو وارننگ دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی میں اقتصادی پالیسی کے برطانوی پروفیسر اسٹیفن ڈیرکون نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اسٹرکچرل ریفارمز (بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات) کیےبغیر 4.75 فیصد یا 5 فیصد سے زائد کی شرح نمو کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایسی صورت میں وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف سے ایک اور بیل آؤٹ پیکیج مانگنے کے لیے واشنگٹن کی فلائٹ بک کرانا پڑے گی۔ پروفیسر اسٹیفن ڈیرکون، جو حالیہ برسوں میں معاشی معاملات پر شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت کو مشورے بھی دیتے رہے ہیں، نے ان خیالات کا برملا اظہار اتوار کی شام ایک پالیسی مکالمے میں کلیدی خطاب کے دوران کیا۔ یہ تقریب امریکن بزنس کونسل نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے تعاون سے قومی بجٹ سے قبل ترجیحات کے تعین کے لیے منعقد کی تھی۔ مہمان پروفیسر نے سامعین کو یاد دلایا کہ جنوری 2023 میں پاکستان کو ایک انتہائی مشکل معاشی صورتحال کا سامنا تھا، جب تاجر برادری کو ڈالر کے حصول میں دشواری پیش آ رہی تھی اور معاشی محاذ پر ہر چیز پیچیدگی کا شکار ہو گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حال ہی میں پیش گوئی کی ہے کہ جی ڈی پی کی شرح نمو 4.75 فیصد تک جا سکتی ہے۔ پروفیسر ڈیرکون نے اسے پاکستان کے لیے بری خبر قرار دیا کیونکہ ان کے بقول ملک سیلاب کے اثرات کے باوجود ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیے بغیر ہی بلند شرحِ نمو کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایسی صورت میں وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف سے ایک اور بیل آؤٹ پیکیج مانگنے کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
کراچی وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مخلصانہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ تنازعہ ختم ہوسکے۔ ماہر...
اسلام آباد سفارت کاری کی دنیا میں بڑی کامیابیاں عام طور پر مہینوں، اور بعض اوقات برسوں میں حاصل ہوتی ہیں،...
اسلام آ باد پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز ہفتہ کے روز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155عازمین کا...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا...
ویٹیکن سٹی پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...