گوجر خان (احمد نواز کھوکھر) ممتاز مذہبی سکالر اور روحانی شخصیت پروفیسر احمد رفیق اختر نے کہا ہے کہ اس دنیا میں حقیقت اور سچائی کا ایک ہی چشمہ ہے اور وہ اللہ اور اس کے رسولﷺ ہیں،جو قرآن پاک میں لکھا ہے اور اس کے رسول ﷺ نے ہمیں بتایا وہی سچ ہے اس سے ہٹ کر کوئی کچھ کہے وہ سچ ہو ہی نہیں سکتا، بعض کم علم خود ہی سوال اٹھا کر دین کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، ٹیکنالوجیز خدا کے ایک ہونے کو مشتبہ بناتی ہیں، ذیادہ وقت نہیں لگے گا دنیا کے تمام مسلمان ممالک ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے جا رہے ہیں، دولت مشترکہ اسلامی قائم ہونے والی ہے، کشمیر بھی آزاد ہو گا، بعض گداگر علمائے کرام ہمیں امریکا سے ڈراتے ہیں، یہ دجال کا فتنہ ہے جس پر ہمیں فتح حاصل ہو گی،AI پر اندھے اعتماد کی وجہ سے ہمیں اس سے خطرات لاحق ہیں کیونکہ یہ ایک مشین ہے اور اس کے پیچھے یورپی دماغ ہیں، AI دو لاکھ مخلوقات میں سے صرف ایک مخلوق کا احاطہ کرتی ہے، دنیا کو جب یہ پتہ چلے گا یہ جھوٹ بھی بولتی ہے تو تب ان کی آنکھیں کھلیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گل پیڑہ گوجرخان میں میں منعقدہ سالانہ تعلیمی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکا موضوع ’’سفر ابن ادم‘‘ تھا، سیشن میں ملک و بیرون ممالک سے دس ہزار سے زائد علم کے متلاشیوں نے شرکت کی جن میں اعلی سول و ملٹری، حاضر سروس اور بیورو کریٹس بھی شامل تھے، سیشن صبح سے شروع ہو کر مغرب تک جاری رہا، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی و ٹریفک کنٹرول کیلئے راولپنڈی سے اضافی نفری بھیجی گئی تھی، پاکستان سویٹ ہومز کالج کے کیڈٹس نے پنڈال کے اندر تمام انتظامات سنبھال رکھے تھے، پروفیسر احمد رفیق اختر نے اسٹیج پر بیٹھے سویٹ ہومز کے چیئرمین خان زمرد اور کیڈٹس کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اقبال کے شاہین قرار دیا اور کہا کہ ان نوجوانوں کو نہ صرف دین سے آگہی حاصل ہوئی بلکہ ان کیڈٹس نے ہمارے لیے آسانیاں پیدا کیں، پروفسر احمد رفیق اختر نے کہا کہ ابن آدم کے دیگر بھی دعویدار ہیں اور اپنے حق میں کمزور تاویلیں لاتے ہیں مگر ابن ادم ایک صرف ایک ہی ہیں اور وہ ہیں نبی آخرت الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ،جن پر اللہ تعالیٰ نے اپنی مہر ثبت کی، بگ بین نظرئیے کی عمر 8-9 بلین سال ہے مگر اللہ تعالیٰ کتنے ٹریلین سالوں سے ہے اس کا کسی کو علم نہیں، زمین پر 8اولعزم پیغمبر گزرے ہیں، جن میں حضرت ادریس اور حضرت عیسی شامل ہیں، ان کی بزرگی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ شیطان ان کی شکل میں خواب میں بھی نہیں آ سکتا جبکہ حضرت محمد ﷺ کی شکل میں بھی نہیں آ سکتا، جب حضرت محمدﷺ عرش پر تشریف لے کر گئے تو نے ان آٹھ پیغمبروں کو ہی دیکھا جن کی عزت و شان سب سے بلند ہے، اللہ تعالی خود فرماتا ہے کہ ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی، اللہ تعالی نے حضرت دانیال کو بھی بڑا رتبہ دیا تھا، انہوں نے اصفہان میں یہودیوں کو اس بادشاہ کے غیض و غضب سے بچایا جسے انہوں نے خواب کی صیح تعبیر بتائی تھی اور وہ آپ کی عظمت کا قائل ہو گیا تھا، عیسائی بھی حضرت عیسی کو ابن ادم کہتے ہیں اور قوم میں یہود بھی کئی مثالیں دے کر یہی کہتی ہے مگر ابن ادم کے بارے میں جو کچھ بھی کہا گیا وہ سب حضرت محمد ﷺ سے مشابہہ ہے، جیسے یہ کہ ابن آدم وہ ہے جس کے دائیں ہاتھ میں آتشیں تلوار اور بائیں ہاتھ میں کتاب ہو گی، جب فتح مکہ ہوئی تو حضور ﷺ کے دائیں ہاتھ میں وہی تلوار اور بائیں ہاتھ میں قران پاک تھا، جب ابن ادم تشریف لائے تو بڑی بڑی سلطنتیں ان کے پاؤں میں گر گئیں، بڑی فتوحات ہوئیں، کہاں 313اور 913اور کہاں ہزاروں یہ لشکر، حضور ﷺ کی تشریف آوری سے قبل ان کے بارے میں جو پیش گوئیاں کی گئی تھیں سب سچ ثابت ہوئیں، جب خانہ کعبہ پر ابابیلیں اتاری گئیں تو بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے، تو کیا خدا ایسا نہیں کر سکتا؟ اسی طرح کچھ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ حضور ﷺ خواب میں معراجِ پر تشریف لے کر گئے، جبکہ حضور ﷺ خود فرماتے ہیں کہ میں حطیم میں سویا ہوا تھا کہ مجھے کچھ احساس ہوا اور میری انکھ کھل گئی، میں پھر سو گیا اور مجھے جگایا گیا اور مجھے کہا گیا کہ میں تمہیں لینے آیا ہوں، ابن عباس سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے اللہ تعالیٰ کو چار بار دیکھا، پروفیسر احمد رفیق اختر نے کہا کہ قوم عقلی اور کم شعوری کے باعث بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، ہمارے علمائے کرام کو اس کا ادراک نہیں کہ AI ہمارے لیے کون سی مصیبتیں لا رہی ہے، یہ دجال کی سنٹر فارورڈ ہے، پرانے اور قدیم علوم میں کچھ ساتھیوں ہو سکتی ہیں مگر انہیں رد نہیں کیا جا سکتا، جب حضرت عیسیٰ اس دنیا سے جانے لگے تو انہوں نے لوگوں سے کہا کہ میرا جانا تمہارے لیے مفید ہے، اگر میں نہ جاؤں تو وہ مددگار تمہارے پاس نہیں آئیں گے، میں جاؤں گا تو حضرت محمد ﷺ تمہارے پاس آئیں گے جس کا تمہیں فائدہ ہے، ہندووں کے ایک عالم نے بھی ایک کتاب میں پیشگوئی کی، کہ ایک پیغمبر آئیں گے جن کا نام محمد ﷺ ہو گا،انہوں نے کہا کہ ہم اس کائنات کو سب کچھ سمجھ بیٹھے ہیں جبکہ یہ زمین اس کائنات کا ایک دروازہ ہے اور چھوٹی سی چیز ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ معتدل لوگوں، احسان کرنے والوں اور توبہ کرنے والوں کو بے حد پسند کرتا ہے۔
کراچی ایف آئی اے ایبٹ آباد نے پولیس اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحویل میں صحافی پر شدید...
راولپنڈی 20ارب روپے کے معرکہ حق اسکوائر کے افتتاح کو پانچ دن ہوگئے لیکن تاحال منصوبے کے ٹریفک سائن مکمل نہیں...
کراچی سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ آبادی میں توازن اور تنظیم ہر معاشرے کی...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی...
لاہور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے انسانی خدمت، سماجی بہبود، تھیلیسیمیا کی روک تھام اور مریض بچوں...
کراچی بھارتی اداکارہ مونی رائے اور سورج نمبیار نے شادی کے چار سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔ جوڑے نے جنوری...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے آزاد ارکان اپنی دیروزہ سرپھٹول کے بعد جمعرات کو...
اسلام آباد ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا سے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اور ایف سی کے نمائندوں نے...