اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) کراچی میں بسنت ویلنٹائن فیسٹیول 2026کا باقاعدہ افتتاح 15 فروری کو شہر قائد میں جوش و جذبے کے ساتھ کیا گیا، جس میں پاکستان اور دنیا بھر سے آئے ہوئے نامور اور ابھرتے ہوئے فنکاروں، دانشوروں، ثقافتی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ کراچی میں بسنت ویلنٹائن فیسٹیول 2026 کا مقصد فنون لطیفہ کو عوام کے قریب لانا، تخلیقی مکالمے کو فروغ دینا اور نوجوان فنکاروں کیلئے اظہار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ بسنت ویلنٹائن فیسٹیول کے دوران مختلف مقامات پر نمائشیں، ورکشاپس، مکالمے اور پرفارمنسز منعقد کی جائیں گی، جن میں مصوری، مجسمہ سازی، ڈیجیٹل آرٹ اور ملٹی میڈیا سمیت جدید اور روایتی فنون شامل ہیں۔ منتظمین کے مطابق کراچی بینالے نہ صرف شہر کی ثقافتی شناخت کو مضبوط کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت اور تخلیقی تشخص کو بھی اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
کراچی ایف آئی اے ایبٹ آباد نے پولیس اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحویل میں صحافی پر شدید...
راولپنڈی 20ارب روپے کے معرکہ حق اسکوائر کے افتتاح کو پانچ دن ہوگئے لیکن تاحال منصوبے کے ٹریفک سائن مکمل نہیں...
کراچی سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ آبادی میں توازن اور تنظیم ہر معاشرے کی...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی...
لاہور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے انسانی خدمت، سماجی بہبود، تھیلیسیمیا کی روک تھام اور مریض بچوں...
کراچی بھارتی اداکارہ مونی رائے اور سورج نمبیار نے شادی کے چار سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔ جوڑے نے جنوری...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے آزاد ارکان اپنی دیروزہ سرپھٹول کے بعد جمعرات کو...
اسلام آباد ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا سے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اور ایف سی کے نمائندوں نے...