مال روڈ سگنل فری کوریڈور،3 منصوبوں کیلئے بجلی کی 132KV مین لائن کے 9پول تبدیل

16 فروری ، 2026

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) مال روڈ سگنل فری کوریڈور کےسلسلے میں ریس کورس چوک انڈر پاس،چیئر نگ کراس انڈر پاس اور آرمی قبرستان چوک انڈر پاس منصوبوں کیلئے بجلی کی132کے وی کی مین لائن کے نو پول منتقل کردئیے گئے،13پول منتقل ہونے ہیں،جن پر لاگت کا تخمینہ 14کروڑ80لاکھ روپے کے لگ بھگ لاگت ہے،کچہری چوک،افتخار جنجوعہ روڈ،جناح پارک منصوبوں پر اوورآل پراگریس 60فیصد ہوگئی ،یوٹیلیٹی سروسز کیلئے کوریڈور اور ڈرین کا کام بھی جاری ہے،منصوبوں پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ سات ارب 61کروڑکے لگ بھگ ہے جس میں ریس کورس انڈر پاس پر لاگت کا تخمینہ 2659اعشاریہ046ملین روپے،چیئرنگ کراس انڈر پاس پر 2308اعشاریہ 563ملین روپے جبکہ آرمی قبرستان چوک انڈر پاس پر لاگت کا تخمینہ 2347اعشاریہ165ملین روپے ہےجبکہ کچہری چوک،افتخار جنجوعہ روڈ،جناح پارک منصوبوں پر اوورآل پراگریس 60فیصد ہوگئی ،کچہری چوک فلائی اوور اور انڈر پاس منصوبہ پر 43 اعشا ر یہ 44فیصد ،افتخار جنجوعہ روڈ انڈر پاس منصوبہ پر55فیصد جبکہ جناح پارک فلائی اوور اور انڈر پاس منصوبے پر اب تک 50اعشاریہ 45فیصد، ریٹرننگ وال کا 94 فیصد ، نکاسی آب کیلئے کنوئوں کا کام 95 فیصد،یوٹیلیٹی ڈکٹس کا 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہےجبکہ پیدل چلنے والوں کیلئے دو پلوں پرابھی کام شروع نہیں ہوا۔