اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) صوبائی مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) آفیسرز ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، الیکشن کمیشن، پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں “ڈگنٹی اینڈ جسٹس پینل” کو کامیاب قرار دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اعلان آرٹیکل 35 (b) آف میمورنڈم آف ایسوسی ایشن اور متعلقہ اختیارات کے تحت کیا گیا، الیکشن کمشنر پی ایم ایس او اے اور ایڈیشنل سیکریٹری (پراسیکیوشن) پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ، فاروق صدیق (پی ایم ایس) نے کامیاب پینل کو ایسوسی ایشن کے جنرل عہدوں کیلئے منتخب نمائندہ پینل کے طور پر نوٹیفائی کیا، جاری کردہ فہرست کے مطابق منتخب عہدیداران میں صدر کی نشست پر قمر الزمان قیصرانی کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ سینئر نائب صدر کاشف رضا اعوان، جنرل سیکرٹری مصور نیازی، جوائنٹ سیکرٹری حسن نذیر، سیکریٹری اطلاعات و ثقافت عامر بٹ، سیکریٹری فنانس و ویلفیئر عفت النساء،سیکریٹری قانونی امور فرخ محمود منتخب ہوئے ہیں۔
راولپنڈی اسلام آبادپولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔ م،...
راولپندی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحانات کل بدھ سے شروع ہو رہے ہین جس کیلئے تعلیمی...
راولپنڈی ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد ملک جمیل ظفر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اہم...
راولپنڈی 4 روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے راولپنڈی پولیس کے 900 سے زیادہ ملازمین سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے...
راولپنڈی نجی ری ہیب سینٹر میںمریضوں پر وحشیانہ تشدد، غیر انسانی سلوک کیا جاتاہے ، انوسٹمنٹ کے نام پر میری...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ منظر عام پر آنے والی مبینہ ’’سائفر لیک‘‘ نے نہ صرف کئی پوشیدہ...
اسلام آبادقومی اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں لیبارٹری ٹیسٹوں کی یکساں فیس مقررکرنے کے حوالہ...
اسلام آ باد پی ٹی وی کے سابق کنٹرولر و سماجی شخصیت عون محمد رضوی کی 27 ویں برسی 24مئی 2026 بروز اتوار بمقام مرکزی...