بھارت،منی پور میں نسلی کشیدگی متعدد گھر جل کر راکھ، کرفیو نافذ

16 فروری ، 2026

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی ریاست منی پور میں نسلی کشیدگی،متعدد گھر جل کر راکھ، کرفیو نافذ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست منی پور کے ضلع اکھرول میں واقع لیتَن علاقے میں تانگکھول ناگا اور کوکی برادریوں کے درمیان جاری نسلی کشیدگی نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے جس کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نشے میں دھت دو نوجوانوں کے درمیان جھگڑے سے شروع ہونے والا معاملہ چند گھنٹوں میں سنگین صورت اختیار کر گیا جس کے بعد مظاہرین نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق، لیتَن ساریکھونگ اور نزدیکی علاقوں میں پچاس سے زائد گھر اور سرکاری کوارٹرز جل کر راکھ ہو چکے ہیں۔ آگ اور فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے سینکڑوں افراد اپنے گھروں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔