لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ این اے 97 میں ترقیاتی منصوبے شروع کرانے کے لیے بھرپور کوششوں کے ثمر ات آنا شروع ہو گئے ہیں ،پنجاب حکومت کی جانب سے تاندلیانوالہ کے ترقیاتی کاموں کیلئے ساڑھے 4ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس سے تاندلیانوالہ کے سیوریج، سڑکوں اور پارکس کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقے کے طویل دورہ کے دوران علاقہ عمائدین ، تاجروں ، کسانوں اور نوجوانوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حلقے کے دیرینہ مسائل اور ان کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عمائدین نے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے بھرپور کاوشیں کرنے پر ہمایوں اختر خان اور ان کی ٹیم کوبھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ برملا کہہ چکا ہوں کہ میں حلقے میں پھیلی محرومیوں کے خاتمے اور اس کی ترقی کیلئے سیاست کروں گا اور الحمد اللہ اس پر عمل پیرا ہوں ۔ ہم نے حلقے کی ترقی کیلئے بہترین منشور پیش کیا اور اس کی تکمیل کیلئے نہ صرف اپنے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے بھی مطالبات کر رہے ہیں اور یہ پورے بھی ہو ئے ہیں۔ حلقے میں سوئی گیس کی بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے پیشرفت ہوئی ہے ،عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئےحلقے میں مختلف مقامات پر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے ،سیم نہر پل کو چوڑا کرنے ،مختلف چکوک کی رابطہ سڑکوں کی بہتری اور مریدوالا انٹرچینج منصوبے کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
اسلام آباد نائب وزیرِاعظم / وزیرِخارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی روابط کے فروغ، اقتصادی شراکت داریوں...
اسلام آباد قومی احتساب بیورو اسلام آباد/راولپنڈی نے اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں...
راولپنڈی معرکہ حق تقریبات کے لئے آج اسلام آباد کی مختلف سڑکیں ٹریفک کے لئے بند رہیں گی، 10مئی کو صبح 4 بجے سے...
اسلام آباد وزیر اعلی محترمہ مریم نواز شریف کی ھدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب امجد حفیظ کے...