کراچی (نیوز ڈیسک) کیا بی این پی کی کامیابی کے بعد بھارت بنگلا دیش تعلقات کی بحالی ممکن ہے؟ رابطوں میں سرد مہری، مودی کی مبارکباد، بنگلہ دیش کے جمہوری، ترقی پسند اور شمولیتی مستقبل کی حمایت، سرحد پر سختی، ویزا پابندیاں، نقل و حمل محدود، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے تعلقات بحال ممکن، لیکن اعتدال اور باہمی تعاون ضروری ہے۔ طارق رحمن واضح طور پر بھارت سے تعلقات مستحکم کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہ کام آسان نہیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلِسٹ پارٹی (بی این پی) کی تاریخی فتح کے بعد بھارت نے محتاط گرم جوشی کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے 60 سالہ رہنما طاریق الرحمن کو "فیصلہ کن فتح" پر مبارکباد دی اور جمہوری، ترقی پسند اور شمولیتی پڑوسی کی حمایت کا وعدہ کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے قریبی تعاون کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ مودی کے پیغام کا لہجہ مستقبل کی طرف دیکھنے والا اور محتاط تھا۔ جولائی 2024 میں شیخ حسینہ کے بھارت فرار ہونے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی، اور باہمی عدم اعتماد بڑھ گیا۔
راولپنڈی اسلام آبادپولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔ م،...
راولپندی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحانات کل بدھ سے شروع ہو رہے ہین جس کیلئے تعلیمی...
راولپنڈی ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد ملک جمیل ظفر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اہم...
راولپنڈی 4 روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے راولپنڈی پولیس کے 900 سے زیادہ ملازمین سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے...
راولپنڈی نجی ری ہیب سینٹر میںمریضوں پر وحشیانہ تشدد، غیر انسانی سلوک کیا جاتاہے ، انوسٹمنٹ کے نام پر میری...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ منظر عام پر آنے والی مبینہ ’’سائفر لیک‘‘ نے نہ صرف کئی پوشیدہ...
اسلام آبادقومی اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں لیبارٹری ٹیسٹوں کی یکساں فیس مقررکرنے کے حوالہ...
اسلام آ باد پی ٹی وی کے سابق کنٹرولر و سماجی شخصیت عون محمد رضوی کی 27 ویں برسی 24مئی 2026 بروز اتوار بمقام مرکزی...