اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرین موبیلٹی کے فروغ کیلئے اتوار کے روز سائیکلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایم سی آئی اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے منعقدہ ڈی چوک اور جناح ایونیو سے ملحقہ ایریا میں سی ڈی اے سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شہر بھر سے سائیکلنگ کے شوقین افراد سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سی او ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ ایم سی آئی اور سی ڈی اے اسطرح کی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گا ، سائیکلنگ چیمپئن شپ میں تقریباً 300 سے زائد سائیکل سواروں نے میں حصہ لیا جو کہ صحتمندانہ اور ماحول دوست تفریحی سرگرمیوں میں عوامی دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق، اس چیمپئن شپ میں مختلف زمرہ جات میں مقابلے منعقد کئے گئے جن میں اوپن مین، اوپن ویمن، سینئر مین، سینئر ویمن، انڈر سولہ (Under-16) اور انڈر نائن (Under-9) شامل تھے۔ چیمپئن شپ کو ایس او پی کے تحت تمام عمر کے افراد اور خواتین و مرد کی شرکت یقینی بنائی گئی۔سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد، ڈائریکٹر سپورٹس، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے اس چیمپئن شپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔۔سی او ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا یہ چیمپئن شپ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے شہری علاقوں میں گرین موبیلٹی کے فروغ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
راولپنڈی اسلام آبادپولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔ م،...
راولپندی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحانات کل بدھ سے شروع ہو رہے ہین جس کیلئے تعلیمی...
راولپنڈی ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد ملک جمیل ظفر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اہم...
راولپنڈی 4 روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے راولپنڈی پولیس کے 900 سے زیادہ ملازمین سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے...
راولپنڈی نجی ری ہیب سینٹر میںمریضوں پر وحشیانہ تشدد، غیر انسانی سلوک کیا جاتاہے ، انوسٹمنٹ کے نام پر میری...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ منظر عام پر آنے والی مبینہ ’’سائفر لیک‘‘ نے نہ صرف کئی پوشیدہ...
اسلام آبادقومی اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں لیبارٹری ٹیسٹوں کی یکساں فیس مقررکرنے کے حوالہ...
اسلام آ باد پی ٹی وی کے سابق کنٹرولر و سماجی شخصیت عون محمد رضوی کی 27 ویں برسی 24مئی 2026 بروز اتوار بمقام مرکزی...