ڈیجیٹل تعلیم اور خواتین کیلئے روزگار ، تانگ اور ایس ایم ڈبلیو میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

16 فروری ، 2026

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں خواتین کے لیے روزگار کے مواقع میں توسیع کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر ٹی اے این جی (تانگ) نے خواتین کو روزگار، مہارتوں کی تربیت اور کاروباری مواقع کے ذریعے بااختیار بنانے والی پاکستانی تنظیم شی مینز ورک (ایس ایم ڈبلیو) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یوU) پر دستخط کر دیے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق اپنے ایک بیان میں ٹی اے این جی نے کہا کہ اس شراکت داری کا مقصد معیاری ڈیجیٹل تعلیم تک رسائی کو فروغ دینا ہے۔