آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کا ٹنڈو مستی بس حادثہ مقام کا دورہ

16 فروری ، 2026

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری نے ٹنڈو مستی بس حادثہ مقام کا دورہ کیا ، ایڈیشنل آئی جی منیر احمد شیخ، ڈی آئی جی سید فرید علی اور ایس پی خالد مخدومی بھی ہمراہ موجود تھے ، آئی جی موٹروے پولیس نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،آئی جی موٹروے پولیس نے حادثے کی تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ۔