لاہور (آصف محمود بٹ)پنجاب میں جیل افسروں کی چھٹیاں بند، اجتماعی غیر حاضری پر آئی جی کا اظہارِ تشویش،ایڈیشنل و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کی رخصت صرف ڈی آئی جی کی منظوری سے مشروط، ریجنز اور جیلوں کے اچانک دوروں کا اعلان۔ Red letter days اور معائنوں کے دوران غیر حاضری سکیورٹی رسک قرار، خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی کا انتباہ۔ پنجاب کی جیل انتظامیہ نے صوبہ بھر میں جیل افسران کی اتفاقیہ رخصتوں پر سخت اور جامع پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ انسپکشن اور دیگر اہم مواقع سے قبل نگران عملے کی اجتماعی غیر حاضری کے رجحان پر گہری تشویش کے اظہار کے بعد کیا گیا ہے۔ ’جنگ‘ کو ملنےوالی دستاویزات کے مطابق 15 فروری 2026 کو لاہور سے جاری ہونے والے احکامات میں انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب نے اس امر کو ’’سنگین تشویش‘‘ قرار دیا ہے کہ انسپکشنز اور "ریڈ لیٹر ڈیز" کے دوران ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹس جیل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل اور ماتحت عملے کی اکثریت رخصت پر پائی گئی۔احکامات میں خبردار کیا گیا ہے کہ حساس مواقع پر نگران افسران کی عدم موجودگی نہ صرف انتظامی تیاریوں میں کمزوری کی عکاسی کرتی ہے بلکہ جیلوں کی سکیورٹی اور آپریشنل نظام کے لیے بھی سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔ پنجاب کے تمام ریجنل ڈپٹی انسپکٹر جنرلز (ڈی آئی جیز) اور سپرنٹنڈنٹس جیل کو ارسال کی گئی ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ معائنوں اور دیگر حساس ادوار میں ذمہ دار افسران کی موجودگی موثر نگرانی، ادارہ جاتی نظم و ضبط، ہنگامی ردعمل اور مجموعی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔انتظامی کنٹرول، آپریشنل تیاری اور ادارہ جاتی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے انسپکٹریٹ کی جانب سے فوری اور سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی کسی بھی قسم کی رخصت کی درخواست متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کی باقاعدہ سفارش کے بعد متعلقہ ریجن کے ڈی آئی جی کی منظوری سے مشروط ہوگی۔
اسلام آباد نائب وزیرِاعظم / وزیرِخارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی روابط کے فروغ، اقتصادی شراکت داریوں...
اسلام آباد قومی احتساب بیورو اسلام آباد/راولپنڈی نے اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں...
راولپنڈی معرکہ حق تقریبات کے لئے آج اسلام آباد کی مختلف سڑکیں ٹریفک کے لئے بند رہیں گی، 10مئی کو صبح 4 بجے سے...
اسلام آباد وزیر اعلی محترمہ مریم نواز شریف کی ھدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب امجد حفیظ کے...