دیامر ( نثار عباس نامہ نگار)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) کا دیامربھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ، منصوبوں پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی پلان پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی جبکہ حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایاگیا کہ دونوں منصوبوں کے مین ڈیمز پر آر سی سی ورکس اسی سال شروع ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) نے گزشتہ روزیامربھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کادورہ کیا اور منصوبوں پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہو ںنے دونوں پراجیکٹس کے جنرل منیجرز، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ وضع کئے گئے تعمیراتی پلان پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے کام میں تیزی لائیں تاکہ پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے انتہائی اہم ان منصوبوں کو شیڈول کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔اس موقع پرپراجیکٹ کے حکام نے چیئرمین واپڈاکوبریفنگ میں بتایا کہ دیامربھاشا ڈیم اپنی تکمیل پر 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ اور ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرےگا۔داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 4 ہزار 320 میگاواٹ ہوگی اورپہلے مرحلے سے 2 ہزار 160 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ اس وقت واپڈا 2 ہزار 160 میگاواٹ پر مشتمل پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ تعمیر کر رہا ہے، جس کی تکمیل پر نیشنل گرڈ کو سالانہ 12 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم ہوگی۔
راولپنڈی اسلام آبادپولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔ م،...
راولپندی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحانات کل بدھ سے شروع ہو رہے ہین جس کیلئے تعلیمی...
راولپنڈی ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد ملک جمیل ظفر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اہم...
راولپنڈی 4 روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے راولپنڈی پولیس کے 900 سے زیادہ ملازمین سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے...
راولپنڈی نجی ری ہیب سینٹر میںمریضوں پر وحشیانہ تشدد، غیر انسانی سلوک کیا جاتاہے ، انوسٹمنٹ کے نام پر میری...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ منظر عام پر آنے والی مبینہ ’’سائفر لیک‘‘ نے نہ صرف کئی پوشیدہ...
اسلام آبادقومی اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں لیبارٹری ٹیسٹوں کی یکساں فیس مقررکرنے کے حوالہ...
اسلام آ باد پی ٹی وی کے سابق کنٹرولر و سماجی شخصیت عون محمد رضوی کی 27 ویں برسی 24مئی 2026 بروز اتوار بمقام مرکزی...