کراچی (اسد ابن حسن) سائبر نوسر بازوں کا جدید فراڈ کا ایک نیا حربہ جنوبی پنجاب کے ایک دور افتادہ پورے گاؤں کے تقریبا تمام افراد برسوں سے سائبر فراڈ میں ملوث ہیں۔ دن بہ دن وہ نئے نت نئے طریقے استعمال کرکے روزانہ کی بنیادوں پر لاکھوں روپے کے فراڈ کرتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ ان پڑھ ہیں مگر صاحب فراڈ کے ماہر ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اہلکار وہاں چھاپہ مارنے سے اجتناب برتتے ہیں کیونکہ ان کو اسلحہ ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی اور پولیس کو ساتھ لے کر جاتے ہیں اور ایسے ہی ایک واقعے میں ایک ہلاکت بھی ہو چکی ہے۔ ان فراڈیوں نے جو اب نیا طریقہ اپنایا ہے وہ بہت ہی دلچسپ ہے اور لوگوں کے اس جال میں پھنسنے کے بہت زیادہ چانسز ہیں۔ گزشتہ روز ایک شخص محمد رشید کو ایک میسج ریسیو ہوا جس میں اس کا نام اور شناختی کارڈ نمبر لکھا ہوا تھا۔ ساتھ میں یہ بھی تحریر تھا کہ اس کے یو بی ایل اکاؤنٹ میں ویسٹرن یونین کے اکاؤنٹ سے 698700 (چھ لاکھ 98 ہزار 700 روپے) جمع کروا دیئے گئے ہیں۔ اس کے بعد اس جعلی منی ٹرانسفر چٹ پر بھیجنے والے کا جو موبائل نمبر تحریر تھا اس سے رشید کو فون آتا ہے اور فراڈیہ کہتا ہے کہ میں دبئی میں موجود ہوں، میرے کراچی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد ہوگئے ہیں اور مجھے فوری طور پر ایک لاکھ روپے بھجوا دو کیونکہ میں نے تمہارے یو بی ایل اکاؤنٹ میں ساڑھے چھ لاکھ جمع کروا دیئے ہیں۔ اس بینک ٹرانزیکشن سلپ کو دیکھ کر کوئی بھی سادہ لوح یا لالچی بے وقوف بن سکتا ہے اور یہی کچھ رشید کے ساتھ ہوا اور اس کا یو بی ایل میں اکاؤنٹ نہ ہونے کے باوجود وہ جھانسے میں آکر اپنے ڈیڑھ لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
راولپنڈی اسلام آبادپولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔ م،...
راولپندی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحانات کل بدھ سے شروع ہو رہے ہین جس کیلئے تعلیمی...
راولپنڈی ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد ملک جمیل ظفر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اہم...
راولپنڈی 4 روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے راولپنڈی پولیس کے 900 سے زیادہ ملازمین سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے...
راولپنڈی نجی ری ہیب سینٹر میںمریضوں پر وحشیانہ تشدد، غیر انسانی سلوک کیا جاتاہے ، انوسٹمنٹ کے نام پر میری...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ منظر عام پر آنے والی مبینہ ’’سائفر لیک‘‘ نے نہ صرف کئی پوشیدہ...
اسلام آبادقومی اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں لیبارٹری ٹیسٹوں کی یکساں فیس مقررکرنے کے حوالہ...
اسلام آ باد پی ٹی وی کے سابق کنٹرولر و سماجی شخصیت عون محمد رضوی کی 27 ویں برسی 24مئی 2026 بروز اتوار بمقام مرکزی...