اسلام آباد(تنویر ہاشمی )گزشتہ مالی سال 2024-25میں پاکستان میں کپاس کی پیداوار قدرے بہتری کے بعد50لاکھ گانٹھوں تک پہنچ گئی جو مالی سال 2023-24میں 39لاکھ پر تھی16- 2015 میں پاکستان میں کپاس کی پیداوار 70لاکھ گانٹھ ہوئی تھی تاہم اس کے بعد کپاس کی پیداوار میں بتدریج کمی آتی گئی ،پاکستان کپاس میں خود کفیل ملک نہیں رہا، سالانہ 2 سے 3 ارب ڈالر کی درآمدات کر رہا ہے، ایمپارک سٹریٹجز کی کپاس کی پیداوار پر تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مالی 2024-25 کے سیزن میں کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ ہوا تاہم یہ 2015 کی نسبت اب بھی کم ہے جس سے کپاس کی حالیہ سیزن میں جزوی بہتری کے باوجود یہ شعبہ سنگین خطرات کی زد میں ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حالیہ سیزن میں جزوی بہتری کے باوجود کپاس کا شعبہ بدستور سنگینی اور موسمیاتی مسائل کا شکار ہے، جس سے طویل المدتی استحکام خطرے میں پڑ گیا ۔پاکستان اب کپاس میں خود کفیل ملک نہیں رہا بلکہ سالانہ 2 سے 3 ارب ڈالر مالیت کی درآمدات کر رہا ہے،جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اور ٹیکسٹائل صنعت کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے،رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلی کو بنیادی خطرہ قرار دیا گیا ہے، بڑھتے درجہ حرارت، غیر متوقع بارشوں، پانی کی کمی اور کیڑوں کی بڑھتی مزاحمت نے فی ایکڑ پیداوار کو متاثر کیا ، اندازہ ہے کہ 2040 تک کپاس اگانے والے علاقوں میں درجہ حرارت میں 1.5 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہو سکتا ہے، جو مزید نقصان کا باعث بن سکتا ہے،ماہرین کے مطابق مربوط حکمت عملی کے بغیر پیداوار میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی انحصار برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔
راولپنڈی اسلام آبادپولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔ م،...
راولپندی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحانات کل بدھ سے شروع ہو رہے ہین جس کیلئے تعلیمی...
راولپنڈی ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد ملک جمیل ظفر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اہم...
راولپنڈی 4 روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے راولپنڈی پولیس کے 900 سے زیادہ ملازمین سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے...
راولپنڈی نجی ری ہیب سینٹر میںمریضوں پر وحشیانہ تشدد، غیر انسانی سلوک کیا جاتاہے ، انوسٹمنٹ کے نام پر میری...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ منظر عام پر آنے والی مبینہ ’’سائفر لیک‘‘ نے نہ صرف کئی پوشیدہ...
اسلام آبادقومی اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں لیبارٹری ٹیسٹوں کی یکساں فیس مقررکرنے کے حوالہ...
اسلام آ باد پی ٹی وی کے سابق کنٹرولر و سماجی شخصیت عون محمد رضوی کی 27 ویں برسی 24مئی 2026 بروز اتوار بمقام مرکزی...