کراچی (رفیق مانگٹ)مکہ مکرمہ میں شدید دھوپ اور بلند درجہ حرارت کے باوجود مسجد الحرام کے مطاف کا سنگ مرمرحیرت انگیز طور پر ٹھنڈا رہتا ہے۔ یہ کوئی اتفاق نہیں بلکہ قدرتی مواد کے درست انتخاب اور جدید انجینئرنگ ڈیزائن کا مربوط نتیجہ ہے جو لاکھوں زائرین کو عبادت کے دوران آرام دہ ماحول فراہم کرتا ہے۔سعودی گزٹ کے مطابق مسجد الحرام کے مطاف (جہاں خانۂ کعبہ کے گرد طواف کیا جاتا ہے) میں استعمال ہونے والا سنگ مرمر عام پتھر نہیں بلکہ خصوصی معیار کا قدرتی ماربل ہے جو سرد پہاڑی علاقوں سے حاصل کیا گیا ہے۔ اس سنگ مرمرکی نمایاں خصوصیت اس کا کم حرارت جذب کرنے کا عنصر ہے۔ یہ دھوپ کی گرمی کو اپنے اندر محفوظ کرنے کے بجائے زیادہ تر واپس منعکس کر دیتا ہے۔ اس کا ہلکا رنگ بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، کیونکہ گہرے رنگوں کے مقابلے میں یہ حرارتی شعاعوں کو کم جذب کرتا ہے اور یوں سطح کا درجہ حرارت معتدل رہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق صرف مواد ہی نہیں بلکہ انجینئرنگ ڈیزائن بھی ٹھنڈک برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ سنگ مرمرکی سلیبوں کی موٹائی خاص انداز سے رکھی گئی ہے جبکہ تنصیب کے دوران ہوا کے خلا شامل کیے گئے ہیں۔ یہ خلا ہوا کی گردش کو ممکن بناتے ہیں، جس سے حرارت کی منتقلی کم ہوتی اور گرمی تیزی سے خارج ہو جاتی ہے۔
راولپنڈی اسلام آبادپولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔ م،...
راولپندی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحانات کل بدھ سے شروع ہو رہے ہین جس کیلئے تعلیمی...
راولپنڈی ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد ملک جمیل ظفر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اہم...
راولپنڈی 4 روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے راولپنڈی پولیس کے 900 سے زیادہ ملازمین سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے...
راولپنڈی نجی ری ہیب سینٹر میںمریضوں پر وحشیانہ تشدد، غیر انسانی سلوک کیا جاتاہے ، انوسٹمنٹ کے نام پر میری...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ منظر عام پر آنے والی مبینہ ’’سائفر لیک‘‘ نے نہ صرف کئی پوشیدہ...
اسلام آبادقومی اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں لیبارٹری ٹیسٹوں کی یکساں فیس مقررکرنے کے حوالہ...
اسلام آ باد پی ٹی وی کے سابق کنٹرولر و سماجی شخصیت عون محمد رضوی کی 27 ویں برسی 24مئی 2026 بروز اتوار بمقام مرکزی...