اپوزیشن اتحاد کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

16 فروری ، 2026

اسلام آباد(ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کا احتجاج تیسرے روز میںداخل ہو گیا‘اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس‘پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس میں دھرنے جاری ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ دستور بھی مکمل بند ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی الشفا آئی اسپتال منتقلی تک دھرنا جاری رہے گا۔