ایلون مسک بمقابلہ جیف بیزوس،ارب پتیوں کی چاند کے لیے نئی جنگ

16 فروری ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) ایلون مسک بمقابلہ جیف بیزوس، ارب پتیوں کی چاند کے لیے نئی جنگ، دونوں اپنی اپنی کمپنیوں کے ذریعے چاند پر انسانی قیام اور بنیادی ڈھانچہ قائم کرنیکی دوڑ میں ہیں۔ مسک کا فوکس چاند پر خود رو شہر، بیزوس نے خلائی سیاحت روک کر بلو مون پروگرام پر توجہ مرکوز کرلی۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی ارب پتی ایلون مسک اور جِیف بیزوس کے درمیان خلائی مقابلہ اب چاند پر مرکوز ہو گیا ہے۔