آبی جار حیت ،بھارت سےپاکستان پانی کی آمد میں مسلسل کمی کاسامنا

16 فروری ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان کو بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سامنا ہے،بھارت سےپاکستان میں داخل ہونے والےپانی کی آمد میں مسلسل کمی کاسامنا ہے،ہیڈمرالہ کےمقام پر دریائےچناب میں پانی کی آمد تین ہزارچھ کیوسک رہ گئی جبکہ اخراج صفر کیوسک ہے،گذشتہ چارروزمیں ہیڈمرالہ کےمقام پر دریائےچناب میں پانی کی آمدمیں چھ ہزار سات سو کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی ،بھارت کی جانب سے بار بار آبی جارحیت ہوتی چلی آرہی ہے۔