اسلام آباد (قاسم عباسی) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کے جاری دورہ آسٹریلیا کے دوران مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی باضابطہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ یہ حکم روزنامہ دی نیوز کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو جاری کردہ فنڈز کے استعمال میں تضادات کی نشاندہی کی گئی تھی۔ وفاقی کابینہ کے ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ یہ ایکشن ان تفصیلات کے سامنے آنے کے بعد لیا گیا جن کے مطابق ٹیم کی رہائش اور یومیہ الاؤنسز کے لیے پیشگی ادائیگیاں جاری کی گئی تھیں، مگر بعد ازاں یہ الزامات سامنے آئے کہ ٹیم کو وہ سہولیات فراہم نہیں کی گئیں جن کے لیے فنڈز باضابطہ طور پر طلب اور جاری کیے گئے تھے۔ کابینہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ حقائق جاننے، ذمہ داری کا تعین کرنے اور مناسب کارروائی کی سفارش کے لیے ایک شفاف انکوائری کریں۔ اگر مالی بدانتظامی یا انتظامی غفلت ثابت ہوتی ہے، تو اس کی بنیاد پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے یہ واضح کر دیا ہے کہ احتساب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قومی کھلاڑیوں کے وقار اور پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ توقع ہے کہ یہ انکوائری ہوٹل کے انوائس (بل) کی مد میں جاری کردہ 49280 امریکی ڈالرز کے اجراء اور استعمال، یومیہ الاؤنسز کی ادائیگی، متبادل رہائشی انتظامات کے الزامات، دورے کے دوران مبینہ طور پر کمیونٹی فنڈ ریزنگ (عوامی چندہ) اور دیگر متعلقہ انتظامی امور بشمول گزشتہ دوروں کی ادائیگیوں کا جائزہ لے گی۔
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی امریکا ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر رضامند؟ متضاد دعوے،ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا واشنگٹن اثاثے...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر...
لاہورلاہورہائیکورٹ کے جسٹس ملک جاوید اقبال وینس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بیرون ملک جانے والے مسافر...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی اسرائیل سے مذاکرات ، حزب اللہ کی مخالفت،صہیونی حملوں میں 10افرادشہیدہوگئے۔ اسرائیل لبنان بات چیت پر...