دنیا میں بڑے اور تباہ کن زلزلے آنے کی پیش گوئی

16 فروری ، 2026

نیویارک (نیوزڈیسک)نئی تحقیقات میں دنیا میں بڑے اور تباہ کن زلزلوں کی پیشگوئی نے سائنسدانوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ایک نئی سائنسی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے نزدیک بحیرۂ مرمرہ کی تہہ میں موجود چٹانیں کسی بھی وقت اپنی جگہ سے کھسک سکتیہیں۔ماہرین نے حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ مسلسل بڑھتا ہوا دباؤ کسی بھی وقت بڑے سانحے میں بدل سکتا ہے، اس لیے پیشگی تیاری، مؤثر منصوبہ بندی اور حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔سائنسی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ان چٹانوں میں طویل عرصے سے جمع ہونے والا دباؤ مستقبل میں شدید زلزلے کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔