کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی مغربی کنارے کی اراضی کو ریاستی ملکیت رجسٹر کرنے اور نئے ہوائی اڈوں کی منظوری، اقدام 1967 میں قبضے کے بعد پہلی مرتبہ کیا جا رہا ہے، مغربی کنارے کے بڑے رقبے کو سرکاری زمین قرار دیا جائیگا۔ نئے ہوائی اڈے زیکلگ اور راموت ڈیوڈ میں ہوں گے، نیتن یاہو کا کہنا ہے اڈے سیاحت و فضائی سفر کی ضرورت پوری کرینگے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کی وسیع اراضی کو ریاستی ملکیت کے طور پر رجسٹر کرنے کی تجویز منظور کرلی. یہ اقدام 1967 میں اسرائیلی قبضے کے بعد پہلی مرتبہ کیا جا رہا ہے. منظور شدہ تجویز کے تحت مغربی کنارے (West Bank) کے بڑے رقبے کو سرکاری زمین قرار دیا جائے گا. تجویز انتہا پسند دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ بیزلل سموٹررچ Smotrich نے پیش کی. اس تجویز کی حمایت وزیر انصاف Yariv Levin نے بھی کی وزیر دفاع Israel Katz بھی اس تجویز کے محرکین میں شامل تھے. زیادہ تر فلسطینی اراضی باضابطہ طور پر رجسٹرڈ نہیں. اسرائیل کی کابینہ نے غزہ کی سرحد کے قریب ایک نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی امریکا ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر رضامند؟ متضاد دعوے،ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا واشنگٹن اثاثے...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر...
لاہورلاہورہائیکورٹ کے جسٹس ملک جاوید اقبال وینس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بیرون ملک جانے والے مسافر...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی اسرائیل سے مذاکرات ، حزب اللہ کی مخالفت،صہیونی حملوں میں 10افرادشہیدہوگئے۔ اسرائیل لبنان بات چیت پر...